urdupoetry|John Elia|آدمی وقت پر گیا ہوگا

آدمی وقت پر گیا ہوگا 
وقت پہلے گزر گیا ہوگا 

وہ ہماری طرف نہ دیکھ کے بھی 
کوئی احسان دھر گیا ہوگا 

خود سے مایوس ہو کے بیٹھا ہوں 
آج ہر شخص مر گیا ہوگا 

شام تیرے دیار میں آخر 
کوئی تو اپنے گھر گیا ہوگا 

مرہم ہجر تھا عجب اکسیر 
اب تو ہر زخم بھر گیا ہوگا

0

Write a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares